مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی عدالت نے امریکہ کے سابق صدر باراک اوبامہ کےکیئر ہیلتھ پروگرام کو غیرآئینی قرار دیدیا ہے۔ ٹیکساس میں امریکی فیڈرل جج نے اوبامہ کیئرہیلتھ پروگرام غیرآئینی قراردیدیا،اوبامہ کیئرپروگرام کیخلاف متعددریپبلکن اٹارنیز،گورنرزنےمقدمہ دائرکیاتھا۔ ادھر امریکی ڈیموکریٹک رہنمانینسی پلوسی کا کہنا تھا اوباماکیئرکیخلاف فیصلے نے ریپبلکنز کےکھیل کو واضح کردیا۔ انہوں نے کہا کہ اوبامہ کیئرکیخلاف فیصلہ امریکی عوام کیخلاف ،اور انہیں قابل استطاعت ہیلتھ کیئرتک رسائی کوروکناہے۔ اوباماکیئرکیخلاف فیصلےکےذمہ دارریبلکنزہیں،فوری طورپرفیصلےکیخلاف اپیل کرینگے۔ دوسری طرف امریکہ کے موجودہ صدر ٹرمپ نے اس خبرپر ردعمل دیتےہوئے کہا کہ اوبامہ کیئرغیرآئینی قراردینےکافیصلہ امریکہ کیلئےشاندارخبرہے۔
امریکی عدالت نے امریکہ کے سابق صدر باراک اوبامہ کےکیئر ہیلتھ پروگرام کو غیرآئینی قرار دیدیا ہے۔
News ID 1886474
آپ کا تبصرہ